بنگال میں لوکل ٹرینیں بند‘مارکٹس کو 5 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت

   

کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی حلف لینے کے بعد سرگرم ہوگئی ہیں۔ ریاست میں بڑھ رہے کورونا وائرس کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے کئی اہم احکامات جاری کئے ہیں۔ بنگال میں جمعرات سے لوکل ٹرینیں بند رہیں گی اس کے ساتھ ہی ایئرپورٹ پر سبھی مسافروں کا آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ریاست میں ماسک پہننا لازمی کردیا گیا ہے۔ریاست میں سماجی ، ثقافتی ، تعلیمی اور تفریحی پروگرام پر بھی روک لکا دی گئی ہے۔ وہیں ریٹیل سامانوں کی دکانوں کو صبح سات بجے سے 10 بجے اور شام پانچ بجے سے سات بجے تک ہی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریاست میں سبھی سیاسی پروگراموں پر پوری طرح سے روک لگا دی گئی ہے۔