کلکتہ۔ 29 فروری (سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال کے گورنر نے ایک بار پھر ٹکراؤ کی صورت حا ل پیدا کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق نیوز چینلوں اور اخبارات میں دئے گئے اشتہارات کے اخراجات کی تفصیل پیش کریں۔گورنر کے بقو ل بنگال حکومت نے عوامی فنڈ کا غلط استعمال کیا ہے ۔گورنر نے حکومت سے یہ بھی پوچھا ہے کہ اس کی منظوری کس نے دی ہے ۔