کولکاتہ: بنگال میں اب کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ پر سیاست شروع ہوچکی ہے ۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں تو وزیراعظم مودی کی تصویر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پر ہوا کرتی تھی، لیکن بنگال حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے میں جو سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے، ان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کے بجائے چیف منسٹر ممتا بنرجی کی تصویر ہوگی۔بنگال حکومت کے اس فیصلے پر بی جے پی برہم ہوگئی ۔ بی جے پی کے ترجمان سمیک بھٹاچاریہ نے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس وزیر اعظم کے عہدہ کے وقار کا احترام نہیں کررہی ہے۔ یہ بنگال میں ایک الگ ملک کی طرح سلوک کر رہی ہے۔ ترنمول یہ ماننے کو تیار نہیں ہے کہ وہ جہاں ہیں، یہ ہندوستان کی ریاست ہے۔