بنگال میں پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم بنگال کانگریس کی خواہش

   

کولکتہ ۔ /2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کانگریس نے آج کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا ریاست مغربی بنگال میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی کی مہم چلائیں ۔ریاستی صدر سمن مترا نے کہا کہ مغربی بنگال میں پرینکا گاندھی پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں اور ہماری اسٹار کیمپینر بن جائیں ۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے سونیا گاندھی کی موجودگی میں پارٹی کی انتخابی مہم چلانے والے اسٹار کیمپینرس کی فہرست جاری کی ہے ۔ مغربی بنگال میں چار رخی مقابلہ ترنمول کانگریس ، بی جے پی ، کانگریس اور بائیں بازو محاذ کے درمیان دیکھا جائے گا۔ کانگریس نے تمام نشستوں پر اپنے بل بوتے پر مقابلے کا فیصلہ کیا ہے ۔