بنگال میں پھر تشدد ایک شخص کی موت، 6 زخمی

   

کولکاتہ: مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ ویربھوم ضلع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ دبراج پور اسمبلی حلقہ کے ماتحت گاؤں مکتی نگر میں اس وقت پیش آیا۔