کولکتہ : مغربی بنگال میں بی جے پی ارکان اسمبلی کی عددی طاقت آج 77 سے گھٹ کر 75 ہوگئی کیونکہ اس کے 2 ایم پیز جو حالیہ اسمبلی چناؤ میں کامیاب ہوئے ، انہوں نے پارلیمنٹرین کی حیثیت سے برقرار رہنے اور ریاستی قانون ساز اسمبلی سے مستعفی ہوجانے کا فیصلہ کیا ۔ کوچ بہار ایم پی نسیت پرمانک اور رانا گھاٹ کے بی جے پی ایم پی جگناتھ سرکار دونوں نے اپنا استعفیٰ آج ریاستی اسمبلی میں اسپیکر بمن بنرجی کو پیش کردیا ۔