بنگال ویسٹ سے بیسٹ بنگال بن گیا:مکیش امبانی

,

   

کلکتہ 6فروری(سیاست ڈاٹ کام )بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے افتتاحی تقریب میں ریلائنس انڈسٹری کے سربرا ہ مکیش امبانی نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے محنت کرکے ویسٹ بنگال کو بیسٹ بنگالبنادیا ہے ۔بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے پانچویں ایڈیشن میں تقریر کرتے ہوئے امبانی کہاکہ ان کی کمپنی نے بنگال میں 10,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور یہ پروجیکٹ زیر تکمیل بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2016میں پہلی مرتبہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شریک ہوا تھا۔اس وقت ریلائنس کی بنگال میں سرمایہ کاری 4,500کروڑ تھی۔اس وقت صرف بنگال میں ہماری سرمایہ کاری 28,000کروڑ تک پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پورے ہندوستان میں ریلائنس کی سرمایہ کاری کا 10واں حصہ ہے ۔اس وقت ہم نے 10,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے جو اس وقت زیر تکمیل بھی ہے ۔امبانی نے کہج کہ بنگال ایسٹ کا لوجسٹک ہب بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2020تک مزید 5ہزار روپے سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا گروپ اس وقت بنگال میں واسطہ یا پھر باالواسطہ 1,00,000افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیو نیٹ ورک کے ذریعہ ہم نے ریاست بھر میں توسیع کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ [؟]بنگال ڈیجیٹل انقلاب کی سرزمین بن جائے ۔انہوں نے کہا کہ ریلائنس ریٹیل کے بنگال میں 500اسٹور ہیں۔جس میں پیٹرو ریٹیل کی تعداد 46ہے ۔ہم 4,000میٹرک ٹن زراعت سپلائی کرتے ہیں اور 2.5ملین کپڑے سالانہ بنگال میں تیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلائنس بنگال میں تین ملین اسکوائر وائرس آپریٹ کررہے ہیں اور اگلے 24مہینے میں اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔امبانی نے کہا کہ جلد جیو اور ریلائنس ریٹیل نیو کامرس پلیٹ فارم لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے صارفین اور پرڈیوسر کو فائدہ پہنچے گا اور 3کروڑ دوکاندار امپاور ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ 350جیو پوائنٹ پہلے سے ہی کام کررہے ہیں۔امبانی نے امید ظاہر کی بنگال میں ترقیاتی رفتار تیز ہوں گے اور روزگار کے مواقع پیداہوں گے ۔انہوں نے ممتا بنرجی کی حکومت کی کاکردگا پر اعتماد کا اظہار کیا۔بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا آج آغازہوگیا ہے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ملک بھر سے آئے ہوئے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگا ل ہندوستان کی ایک اہم ریاست اور شمال مشرقی ریاستیں نہیں بلکہ مشرق کا دروازہ ہے اور اس ریاست سے تین ممالک کی سرحدیں جوڑتی ہیں۔اس لیے بنگال میں ترقی کے مواقع بہت ہی زیادہ ہے اور ان کی حکومت سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتی ہے ۔ بنگال میں کلچر ورک بحال ہونے کی وجہ سے دوسری ریاستوں کے مقابلے بنگال سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین جگہوں میں سے ایک ہے ۔