بنڈی سنجئے جھوٹ بولنا بند کریں اور زبان پر لگام لگائیں ، بانسواڑہ میں چیک ڈیم کی سنگ بنیاد تقریب ، پرشانت ریڈی کا خطاب
کاماریڈی:وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج ضلع کاماریڈی کے بانسواڑہ حلقہ کے چنتالا ناگارام مانجرا ندی پر 15.98 کروڑ روپئے سے تعمیر کئے جانے والے چک ڈیام کا اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا اور اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوچارام سرینواس ریڈی میرے لئے ایک یونیورسٹی ہے اور ان سے میں کئی چیزیں حاصل کیا ہوں اور میری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پوچارام سرینواس ریڈی ہے اور بانسواڑہ حلقہ تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنڈی سنجے اپنی زبان پر لگام لگائیں ۔ کے سی آر ، کے ٹی آر پر غلط طور پر بیان بازی کرنا بند کریں ۔ مرکز سے فنڈ حاصل کرنے میں بنڈی سنجے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں تلنگانہ کا ذکر نہیں ہے اور ریاست کیلئے ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا ۔ مدراس ، کلکتہ اور بنگال پر فنڈس کی برسات کی گئی اور دیگر ریاستوں کو بالخصوص تلنگانہ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ کالیشورم پراجیکٹ کیلئے فنڈس منظور نہیں کئے گئے ۔ نیتو آیوگ ادارہ سے مشن بھاگیرتا پراجیکٹ کو ایک مثالی پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے 16 ہزار کروڑ روپئے منظور کرنے کی مرکز سے نمائندگی کرنے کے باوجود بھی ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا ۔ مشن کاکتیہ پر مرکزی حکومت کے عہدیدار اور دیگر ممالک سے آنے والے افراد اس اسکیم کی ستائش کررہے ہیں لیکن مرکز کی جانب سے ایک روپیہ بھی منظور نہیں کیا گیا ۔ وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی آر نے مرکزی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے کئی تحریر روانہ کی ہے اور فنڈس مختص کرنے کی خواہش کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ابھی تک ایک روپیہ بھی نہیں دیاگیا ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے بنڈی سنجے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ سے نیا گدا گر پھر رہا ہے اور یہ کے سی آر اور کے ٹی آر کو اپنا نشانہ بنارہا ہے اور غلط بیان بازی کے ذریعہ عوام کو گمراہ کررہا ہے ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے آسرا اسکیم کے تحت دئیے جانے والے 2016 روپئے مرکزی کے پیسے ہے اور ڈبل بیڈ روم مرکز کی اسکیم کے فنڈس سے تعمیر کیا جارہا ہے اس بارے میں ایک ماہ قبل بھی ان سے سوال کیا گیا تھا اور پھر ایک مرتبہ سوال کیا جارہا ہے ۔ آسرا وظیفہ کے 2016 روپئے میں 200 سے زائد اور ڈبل بیڈ روم میں 5لاکھ 4 ہزار روپئے میں مرکز کے 72 ہزار سے زائد ہونے کا ثبوت پیش کریں تومیں اپنی وزارت سے مستعفی ہوجائیں گے ورنہ بی جے پی بنڈی سنجے پارٹی کی صدارت اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کیلئے تیار ہے کیا کہے کر سوال کیا اور عوام کو جھوٹ بولنا بند کردیں اور اب تک مرکز کی جانب سے کتنا فنڈ مختص کیا گیا اس بارے میں وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ بانسواڑہ حلقہ میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ جس کی سابق میں نظیر نہیں ملتی اور ڈبل بیڈ روم امکنہ جات کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام دئیے جارہے ہیں اس موقع پر جکل کے رکنی اسمبلی ہنمنت شنڈے ، صدرنشین ضلع پریشد دفعدار شوبھا ، ڈی سی سی بینک چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی ، ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔