بنگال : کئی مراحل میں انتخابات کا مطالبہ :بی جے پی

   

نئی دہلی: مغربی بنگال میں منصفانہ، پرامن اور متعدد مراحل میں انتخابات کرانے بی جے پی کے وفد نے مرکزی الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے میمورنڈم سونپا۔وفد کی قیادت کررہے بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو نے صحافیوں سے کہا کہ بنگال میں کئی مراحل میں انتخابات ہونا چاہیے اور حکمراں ترنمول کانگریس کے حامی افسران کو تبدیل کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ وفد نے مغربی بنگال میں صرف تربیت یافتہ پولیس فورسز کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ انتخابی عمل منصفانہ اور پرامن عمل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ہم نے اپنی تشویش سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کرایا ہے ۔وفد میں بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش، رکن پارلیمنٹ، لاکیٹ چٹرجی، ارجن سنگھ، سوپن داس گپتا، اوم پاٹھک، اور نیرج کمار شامل تھے ۔