کولکاتا : مغربی بنگال حکومت نے ایک بار پھر کورونا وائرس کے پیش نظر پابندیوں میں مزید 15دنوں تک کے لئے توسیع کردیا ہے ۔اس کے تحت ریاست میں 30ستمبر تک پابندی جاری رہیں گی اور حکومت نے عام مسافروں کے لئے لوکل ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دی ہے ۔صرف ریلوے اور دیگر سرکاری عملے کے لئے لوکل ٹرین چلیں گی ۔حکومت کی جانب سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے مغربی بنگال حکومت میں اس وقت کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے ۔روزانہ انفیکشن کی تعداد 500 اور 600 کے درمیان آرہی ہے ۔ تاہم کلکتہ سمیت کئی اضلاع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی وجہ سے حکومت نے پوجا سے قبل پابندیوں میں نرمی نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ‘‘آج (15 ستمبر) تک کی تمام پابندیاں مزید 15 دن تک نافذ العمل رہیں گی۔ لوکل ٹرین کے پہلے کی طرح عام لوگوں کے لیے نہیں چلیں گی۔ رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نقل و حرکت کنٹرول پرپابندرہیں گی۔