کولکاتا : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے پیر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر الزام عائد کیاکہ اُنھوں نے ریاست کی ترقی کے بارے میں غیردرست باتیں کہی ہے ۔ انھوں نے جو اعدا د و شمار پیش کئے وہ جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ ریاست کے موقف کے بارے میں مختلف پہلوؤں سے حقیقتِ حال پیش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے امیت شاہ نے عوام کو گمراہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں امیت شاہ کے خلاف ’’چیٹنگ باز‘‘ کا ریمارک کیا جبکہ ایک روز قبل وزیرداخلہ نے بنگال کے تعلق سے کہا تھا کہ یہ ریاست انڈسٹری میں زیرو ہے۔ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ 28 ڈسمبر کو سرکاری اجلاس کیلئے ضلع بیربھوم کا دورہ کریں گی اور اگلے روز روڈ شو کی قیادت کریں گی ۔ ممتا نے کہا : ’’میں امیت جی سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ ہوم منسٹر ہو اور آپ کوشوبھا نہیں دیتا کہ آپ پارٹی ورکرس کی جانچ کے بغیر معلومات کی بنیاد پر بیان دیں۔