بنگال کی خلیج میں طوفان، ٹاملناڈو اور آندھرا میں الرٹ

   

Ferty9 Clinic

چنئی، 24 اکتوبر (یو این آئی) جنوب مشرقی بنگال کی خلیج میں بنے کم دباؤ کے علاقے آئندہ دو دنوں میں گہرے دباؤ میں اور پھر اتوار کی صبح تک سمندری طوفان ‘مونتھا’ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز بتایا کہ بحرعرب کے وسطی اور جنوب مشرقی حصے میں بھی ایک کم دباؤ کا علاقہ فعال ہے ۔ اس دوران شمال مشرقی مانسون کے فعال ہونے اور گزشتہ ہفتے کی شدید بارش نے کاویری ڈیلٹا علاقے کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے ۔ ایسے میں طوفان ‘مونتھا’ کے اثر سے ساحلی اضلاع سمیت اندرونی تمل ناڈو میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ سمندر میں اونچی لہروں اور خراب موسم کے پیش نظر ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
گزشتہ ہفتے بنگال کی خلیج میں بنا کم دباؤ جب کمزور ہو کر آندھرا پردیش کے ساحل کی طرف بڑھا تھا، تو اس سے کافی راحت ملی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ تھائی لینڈ کی جانب سے تجویز کردہ نام ‘مونتھا’ کا مطلب تھائی زبان میں “خوشبودار پھول” یا “خوبصورت پھول” ہوتا ہے ۔