بنگال کی طرح اترپردیش میں بھی مودی کاچہرہ کام نہیں آئے گا،اکھلیش کی سرکاربنے گی:تیج پرتاپ یادو

   

Ferty9 Clinic

کھرماس میں بہار کی سیاست گرم ہے۔ بیان بازی زورپکڑتی جارہی ہے۔ جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے صدر اوپیندر کشواہا کے ساتھ آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری کی ملاقات نے بات چیت کومزیدتقویت دی ہے۔ تاہم دونوں رہنماؤں کی جانب سے کہاگیاہے کہ یہ ان کی ذاتی ملاقات تھی۔ لیکن روایتی حریف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات صرف نجی ملاقات تک محدود نہیں ہے۔ اب آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے بڑے بیٹے اور ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو نے بھی کہا ہے کہ اوپیندر کشواہا کو آر جے ڈی میں شامل ہونا چاہیے۔میڈیا سے بات چیت میں تیج پرتاپ یادو نے کہاہے کہ سی ایم نتیش کمار بھی ساتھ آنا چاہتے ہیں۔ تیج پرتاپ یادو نے کہاہے کہ وہ یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنے رشتہ دار اور سابق سی ایم اکھلیش یادو کے حق میں مہم چلانے جائیں گے۔ وہاں ان کی حکومت بنے گی..