بنگال کی وزیر اعلٰی ممتا بنرجی نےای ڈی کی کارروائی کے بعد کیا بڑا فیصلہ، ریاستی وزیر پارتھ چٹرجی کو ہٹایا

   

کلکتہ: ٹیچرس بھرتی گھوٹالہ میں گرفتار وزیر پارتھ چٹرجی کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ دراصل ان کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی اپوزیشن کے نشانے پر آگئی تھیں اور ان پر پارتھ چٹرجی کے خلاف کارروائی کرنے کا دباو بڑھ گیا تھا ۔ کل کابینہ کی میٹنگ کے بعد پارتھ چٹرجی کو وزیر کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ۔ اس سلسلہ میں بنگال سرکار کی جانب سے آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے ۔