کولکتہ: بنگال ائمہ ’ایسوسی ایشن نے چیف منسٹر ممتا بنرجی کو خط لکھ کر عید کے لئے لاک ڈاؤن نہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے دن سیکڑوں افراد سڑکوں پر جمع ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مغربی بنگال کے وزیر اعلی کو خط لکھا ہے کہ وہ عید کے لئے لاک ڈاؤن نہ اٹھائیں۔ اگر عید کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو ختم کردیا گیا تو سیکڑوں افراد سڑکوں پر جمع ہوجائیں گے۔ اس سے کویڈ19 معاملات میں اضافہ ہوگا۔ ہم عید بعد میں بھی منا سکتے ہیں۔ بنگال امام ایسوسی ایشن کے چیئر مین مولانا یحییٰ صاحب نے اے این آئی کو بتایا کہ لوگوں کو سلامتی کے ساتھ رہنا چاہیے۔
جاری کورونا وائرس سے منسلک لاک ڈاؤن 17 مئی کو ختم ہونا ہے۔