٭ مغربی بنگال کے رکشا راں گوڑ داس نے ناگالینڈ کی اسٹیٹ لاٹری میں 50 لاکھ روپئے کا انعام جیتا۔ داس نے لاٹری کا ٹکٹ اپنے وطن جاتے ہوئے 30 روپئے میں خریدا تھا جبکہ بارش کے سبب اس کی یونین کے ممبرس کے ساتھ اس کا تفریح کا منصوبہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔ داس نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کیلئے نیا مکان تعمیر کرائے گا اور اپنے بچوں کو خوب پڑھائے گا۔ اس طرح وہ انعامی رقم کا اچھا استعمال کرنا چاہتا ہے۔