ترنمول کانگریس کا نیا نعرہ ، مختلف شہروں میں ہورڈنگس
کلکتہ۔ ترنمول کانگریس نے بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو باہری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’بنگال کی عوام کو اپنی بیٹی چاہیے‘‘ کا نعرہ دیا ہے ۔ممتابنرجی کی تصویر کے ساتھ کلکتہ شہراور دیگر علاقوں میں یہ ہورڈنگ لگایا گیا ہے ۔اس ہورڈنگ کا ترنمول کانگریس نے اپنے دفتر میں باضابطہ لانچ کیا ہے ۔ترنمول کے سکریٹری جنرل پارتھوں چٹرجی نے کہا کہ ریاست کے عوام اپنی ہی بیٹی چاہتے ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے ان کے وزیر اعلی کی حیثیت سے ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ بیرونی افراد بنگال میں آکر بنگال میں امن و امان کو نقصان پہنچائیں ۔اس سے قبل ترنمول کانگریس ’’بنگال گرو‘‘ (بنگالی فخر )اور’’دیدی بولو‘‘کا نعرہ دے چکی ہے ۔اس مرتبہ ترنمول کانگریس نے ’’بنگلہ کو اپنی بیٹی چاہیے‘‘ کا نعرہ دیا ہے ۔ پارٹی کی اعلی قیادت نے ہفتہ کی سہ پہر کو ترنمول بھون میں اس نئے نعرہ کا افتتاح کیا۔پارٹی قیادت نے کارپوریٹ انداز میں اس نعرے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سبرتو بخشی ، کاکولی گھوش دستیدار ، ڈریک اوبرائن اور سبرتو مکھرجی موجود تھے ۔ ترنمول کانگریس نے اس نعرے کے ساتھ پورے شہر میں بینر لگائے ہیں ۔بی جے پی نے بھی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنی پوری تیاری کرلی ہے ۔وزیرا عظم نریندر مودی ، امیت شا، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت متعدد بی جے پی لیڈران بنگا ل کا دورہ کررہے ہیں ۔ترنمول کانگریس نے بی جے پی اس جارحانہ مہم کا مقابلہ کرنہ کے لئے ہی مقامی اور باہری کا نعرہ دیا ہے کہ ممتا بنرجی بنگال کی بیٹی ہیں ۔ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈر و ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس وزیر اعلیٰ کا چہرہ نہیں ہے ۔بی جے پی باہری لوگوں کے نام پر انتخاب لڑرہی ہے ۔بنگال میں کوئی بھی لیڈر نہیں ہے جو وزیر اعلیٰ کا ممتا بنرجی کا مقابلہ کرسکے ۔جب کہ ترنمول کانگریس کے پاس ممتا بنرجی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بنگال کے عوام ممتا بنرجی کو ہی منتخب کرے گی ۔