کولکاتا: بی جے پی نے اتوار کو مغربی بنگال کے ہگلی میں شوبھا یاترا نکالی۔ اس موقع پر ہنگامہ اور سنگباری کے واقعات کی اطلاع ہے۔ جمعرات کو بھی مغربی بنگال کے ہوڑا میں رام نومی جلوس کے موقع پر سنگباری اور آتشزنی کے واقعات پیش آئے تھے۔ کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی جبکہ عوامی اور خانگی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ دوسرے دن بنگال حکومت نے اس واقعہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالے کردی۔ بی جے پی نے بنگال حکومت اور چیف منسٹر ممتابنرجی کو اس کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔