نئی دہلی: مغربی بنگال راج بھون کی ایک خاتون ملازم نے وہاں کے گورنر سی وی آنند بوس کے خلاف مبینہ جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔اپنی درخواست میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ گورنر کو دیے گئے آئینی استثنیٰ کی وجہ سے وہ انصاف سے محروم ہو گئی ہے ۔درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی بنگال پولیس کو جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ضروری ہدایات جاری کرے ۔درخواست میں آئین کے آرٹیکل 361 کے تحت ایک آئینی شخص کو حاصل استثنیٰ کی حد تک رہنما خطوط اور قابلیت کا تعین کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے ۔آئین کے آرٹیکل 361(2) میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ یا کسی ریاست کے گورنر کے خلاف ان کی مدت کار کے دوران کسی بھی عدالت میں کوئی فوجداری کارروائی نہ تو شروع کی جاسکتی ہے یا جاری نہیں رکھی جاسکتی ہے ۔عرضی میں مذکورہ شق کا حوالہ دیتے ہوئے یہ استدلال کیا گیا ہے کہ ایسے اختیارات کو مطلق نہیں سمجھا جا سکتا، جو گورنر کو ایسے کام کرنے کا حق دے جو غیر قانونی ہیں یا جو آئین کے حصہ تین (III) کی بنیاد پر حملہ آور ہوں۔درخواست کے مطابق، درخواست گزار نے اپنی شکایات کو اجاگر کرتے ہوئے راج بھون کو ایک تحریری شکایت بھی لکھی تھی، لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے مبینہ طور پر عدم فعالیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی توہین کی گئی اور میڈیا میں اس کا مذاق بنایا گیا۔ اسے سیاسی ہتھیاربتایا گیا، جب کہ اس کی عزت نفس کا تحفظ نہیں کیا گیا۔درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے اور آئینی استثنیٰ کی آڑ میں گورنر کو کسی بھی طرح سے نامناسب کام کرنے اور صنفی تشدد کی اجازت نہیں ہے جب کہ ملک کے ہر دوسرے شہری کو ایسا کرنے سے محدود کیا گیا ہے ۔شکایت کنندہ خاتون نے درخواست میں کہا ہے کہ یہ (خصوصی حقوق) آئین کے تحت اس کے ساتھ ہی (درخواست گزار) سمیت ہر فرد کو دیئے گئے بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ کرتا ہے ۔عرضی میں کہا گیا، ‘‘اس معاملے میں متاثرہ (درخواست گزار) کو جھوٹا بنانا، جب کہ یہ یقینی بنانا کہ ملزم/ گورنر خود بے داغ ہیں۔ اقتدار کا ایسا بے قابو استعمال ایک غلط نظیر قائم کرے گا، جس سے جنسی متاثرین کو کوئی راحت نہیں ملے گی۔ “یہ آئینی مقصد کی مکمل خلاف ورزی ہو گی۔”درخواست گزار نے 2 مئی 2024 کو انچارج افسر کو ایک تحریری شکایت جمع کرائی، جس میں گورنر پر بہتر ملازمت کی پیشکش کے بہانے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا۔ان کی درخواست میں 15 مئی 2024 کی ایک پریس رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بنگال کی ایک اوڈیسی ڈانسر نے بھی اکتوبر 2023 میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں گورنر پر جنوری 2023 میں نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس تعلق سے مئی 2024 میں کولکاتہ پولیس کی طرف سے ریاستی حکومت کو پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے ۔