کولکاتہ ۔ مغربی بنگال میں مرکزی اسکیمات پر عمل آوری نہ کرنے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزام کے ایک دن بعد چیف منسٹر ممتابنرجی نے آج اسمبلی میں بتایا کہ ان کی حکومت نے 2.5 لاکھ کسانوں کے نام مرکزی حکومت کو روانہ کئے ہیں تاکہ پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا سے انہیں فائدہ ہوسکے ۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ مرکزی حکومت نے اب تک کیوں یہ رقومات ریاست کے کسانوں میں تقسیم نہیں کی ہیں۔ ممتابنرجی نے ایوان میں بتایا کہ ریاستی حکومت کو مرکز سے چھ لاکھ درخواست گذاروں کی فہرست موصول ہوئی تھی تاکہ ان کی جانچ کی جاسکے ۔ ان میں ڈھائی لاکھ نام امداد کیلئے مرکز کو روانہ کردئے گئے ہیں لیکن مرکزی حکومت نے ان میں اب تک کوئی رقم تقسیم نہیں کی ہے اور اس پر سیاست کی جا رہی ہے ۔