ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں. ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے.امریکی جیولوجیکل سروسے (یو ایس جی سی) کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 تھی اور زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔