بنگلوروتشدد: مسلم نوجوانوں نے چین بناکر مندر کوبچایا

,

   

بنگلورو : بنگلورو میں تشدد کے بیچ سماجی اتحاد کی ایک الگ تصویر بھی دیکھنے کو ملی۔ وہاں مشتعل ہجوم سے ایک مندر کو بچانے کیلئے مسلم نوجوانوں نے انسانی زنجیر بنائی اور شرپسندوں کو وہاں آنے سے روک دیا۔ پلکیش نگر میں منگل کی رات ہجوم نے پولیس تھانے اور کانگریس رکن اسمبلی سرینواس مورتی کے گھر پر توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل ہجوم سے ایک مندر کو بچانے کے لئے مسلم نوجوانوں نے ہیومن چین بنائی اور شرپسندوں کو روک دیا۔ سوشل میڈیا پر ان لوگوں کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو اور پورے واقعہ پر کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے کہا ہے کہ جو لوگ قصوروار ہیں انہیں بخشا نہ جائے لیکن بنگلورو میں کچھ ایسا بھی ہوا ہے جسے دیکھا جانا چاہئے۔بنگلورو کے تشدد میں پولیس فائرنگ کے دوران تین افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا۔ فیس بُک پر متنازعہ پوسٹ کے بعد بنگلور شہر میں کل رات تشدد پھوٹ پڑا تھا۔