بنگلورو ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)بی ایم وجئے شنکر ڈپٹی کمشنر بنگلورو اربن ڈسٹرکٹ کو آئی ایم اے کیس میں 1.5 کروڑ روپئے کی رشوت مبینہ طور پر قبول کرنے کی پاداش میں گذشتہ روز گرفتار کرلیا گیا۔ شنکر نے بتایا جاتا ہیکہ رشوت کی رقم بانی آئی ایم اے محمد منصور خان سے وصول کی تاکہ انہیں 600 کروڑ روپئے کے امدادی پیاکیج کیلئے نوآبجکشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے ضمن میں موافق رپورٹ دے سکے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم جو اس اسکام کی جانچ کررہی ہے ، اس نے شنکر کے مکان کی تلاشی بھی لی ۔ آئی ایم اے اسکام ملک میں پیش آئے کئی گھٹالوں کی طرح ہے جس میں عام لوگوں سے چھوٹی چھوٹی رقمیں بطور سرمایہ وصول کرتے ہوئے انہیں نفع دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔