بنگلور : ایک طیارہ نے منگل کو بنگلورو کے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ ( ایچ اے ایل ) ہوائی اڈوہ پر لینڈنگ گیئر میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی ۔ فلائی بائی وائر پریمیئر 1اے طیارہ ایچ اے ایل ہوائی سے بنگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب پرواز پر تھا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ایئر کرافٹ ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ کے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کررہا ہے ۔ تاہم رن وے پر موجود پانی کو عبور کرتے ہوئے ناک کے بل گھسیٹتے ہوئے جاکر رک جاتا ہے ۔ اس طیارہ کے اگلے حصہ کو نقصان پہنچا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میں دو پائلٹ موجود تھے اور مسافر نہیں تھے ۔