بنگلورو:گاڑیوں کے لیے فینسی نمبر رکھنے کا جنون کبھی ختم نہیں ہوتا۔ جمعرات کو فینسی نمبر KA-01-NB-0001 کی نیلامی کے دوران لے اوٹ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو19.3 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی!حکام کے مطابق، فینسی نمبرس کی نیلامی میں اب تک یہ سب سے زیادہ بولی ہے۔ رینج روور کے مالک نے محکمہ کو 19.3 لاکھ روپے ادا کر کے اس نمبر کی نیلامی جیت لی، جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ بولی کی قیمت ہے۔اس کے علاوہ ایک اور نمبر 8055 جسے Boss کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جیسا کہ متن میں Boss کے طور پر ظاہر ہوتا ہے ‘ دوسرا سب سے زیادہ رقم میں نیلام ہونے والا نمبر تھا۔ اسے 5.2 لاکھ روپے میں خریدا گیا اور KA-01-NB-9999 کے لیے 5.1 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔حکام کے مطابق، نیلام کیے گئے دیگر فینسی نمبروں میں سے 6666 کے لیے 4.25 لاکھ روپے، 0009 کے لیے 3.70 لاکھ روپے، 0999 کے لیے 2 لاکھ روپے اور 0666 کے لیے 1.80 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔