بنگلورو:کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں آج سے اپوزیشن اتحاد کا دو روزہ دوسرا اجلاس منعقد ہونے والا ہے، یہ اجلاس 17 اور 18 جولائی یعنی آج اور کل منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف متحد ہوکر لڑنے کی حکمت عملی تیار کریں گےاپوزیشن کا پہلا اجلاس بہار کے دار الحکومت پٹنہ میں ہوا تھا۔ اجلاس میں کم از کم 26 سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنماؤں کا شرکت کرنے کا امکان ہے۔کانگریس نے واضح کیا تھا کہ وہ دوسرے اجلاس میں پارلیمنٹ میں دہلی سروسز پر آرڈیننس کی مخالفت کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لئے یہ اہم شرط رکھی گئی تھی۔
