بنگلورو میں احتجاجیوں کو منتشر کرنے پولیس کی ہوائی فائرنگ

,

   

٭ بنگلورو پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کی ہوا میں فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود احتجاج کیا جارہا تھا اور لاٹھی چارج کے بعد بھی احتجاج کرنے پر انہیں منتشر کرنے کیلئے ہوا میں فائرنگ کی گئی۔ کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کل تک پانچ پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں کروفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ منگلورو سٹی کارپوریشن کے تحت تمام اسکولس اور کالجس کو کل بند رکھا گیا۔