بنگلورو میں این آئی اے سیل کھولنے بی جے پی ایم پی سوریا کی نمائندگی

   

بنگلورو: ایسا شائد کبھی نہیں سنا گیا ہوگا کہ کسی ایم پی نے خود اپنے حلقہ انتخاب کو دہشت کا مرکز قرار دیا ہو۔ بی جے پی کے ایم پی تیجسوی سوریا نے اس ہفتے ایسا ریمارک کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے نمائندگی کی ہیکہ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں قومی تحقیقاتی ادارہ (این آئی اے) کا سیل کھولا جائے کیونکہ دہشت گردانہ سرگرمی بڑھ گئی ہے۔