بنگلورو: بنگلورو پولیس نے دعویٰ کیا ہیکہ اس نے ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔ بنگلورو کی سنٹرل کرائم برانچ نے شہر بھر میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ مزید پانچ افراد کی تلاش جاری ہے جو ان دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہیں۔ گرفتار افراد کی شناخت جنید، سہیل، عمر، مدثر اور زاہد کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ ان کے موبائل فونز کے ساتھ متعدد دھماکو مادہ اور دیگر اشیاء قبضے میں لی گئیں۔
