بنگلورو ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ۔ جے ڈی (ایس) کارکنوں و عہدیداروں کے خلاف ممکنہ انکم ٹیکس دھاوؤں کے تعلق سے اندیشے ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج ادعا کیا کہ سی آر پی ایف پرسونل کو ملک کے مختلف حصوں سے لایا گیا ہے تاکہ کرناٹک میں آئی ٹی دھاوے کئے جاسکے۔ ’’مجھے خاص اطلاع ملی ہیکہ 200 تا 300 سی آر پی ایف پرسونل یہاں پہنچ چکے ہیں ۔ آئی ٹی دھاوؤں کا جمعرات کی ابتدائی ساعتوں میں اندیشہ ہے۔ ‘‘