بنگلورو میں یکم اگست سے آٹو رکشا کرایوں میں اضافہ

   

بنگلورو15جولائی (یو این آئی) آٹورکشا ڈرائیوروں کے پرانے مطالبے کو پورا کرنے کے مقصد سے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے ، بنگلور اربن ڈسٹرکٹ کی علاقائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) نے بروہت بنگلورو مہانگر پالیکا (بی بی ایم پی) کی حدود میں آٹورکشا کے کرایوں میں نظر ثانی کا اعلان کیا ہے ، غور طلب ہے کہ نظرثانی شدہ کرایوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔کرایہ کے نئے ڈھانچے کے مطابق پہلے دو کلومیٹر کے لیے کرایہ کم از کم 20 فیصد بڑھ جائے گا۔ موجودہ کرایہ 30 روپے ہے ، جو بڑھ کر 36 روپے ہو جائے گا۔