بنگلورو میں 30 بنگلہ دیشی تارکین ویزا نہ ہونے پر گرفتار

   

٭ بنگلورو سٹی کرائم برانچ نے ہفتہ کو 30 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا جو شہر میں کسی بھی نوعیت کے ویزا کے بغیر مقیم رہے ہیں۔ دی فارینرز ایکٹ 1946ء کے تحت گرفتاری کے بعد پولیس نے محروسین کو ملک بدر کرنے کا عمل شروع کردیا۔ یہ کارروائی بی ایس یدیورپا زیرقیادت کرناٹک حکومت کے اس فیصلے کے پس منظر میں ہے کہ ریاست میںمقیم تارکین وطن کی تفصیلات پر مشتمل ڈیٹابیس تیار کیا جائے۔