بنگلورو: کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی اہم میٹنگ 12 اگست کو ہوگی

   

بنگلورو۔6 ۔اگست (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا آئندہ اسمبلی اجلاس کے لیے حکمتِ عملی تیار کرنے کی غرض سے 12 اگست کو بنگلورو میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔یہ میٹنگ شہر کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی اور اس کا مقصد پارٹی رہنماؤں کو خاص طور پر بی جے پی کی طرف سے ہونے والے حملوں کا مؤثر جواب دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ اس میٹنگ میں حکومت کی کارکردگی کا دفاع اور اپوزیشن کی جانب سے حکمرانی اور پالیسیوں پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینے پر زور دیا جائے گا۔
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، ایوان بالا کے لیڈر این ایس بوساراجو، پارٹی کے ورکنگ صدور،ایم ایل اے ، ایم ایل سی اور دونوں ایوانوں کے ممبرانِ پارلیمنٹ کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔