بنگلورو: ویمنز پریمیئر لیگ میں اپنی ڈرامائی سوپر اوور کی شکست کو پس پشت ڈالتے ہوئے ، رائل چیلنجرز بنگلورو جمعرات کو یہاں ٹیموں کے جدول میں سب سے نیچے موجود گجرات جائنٹس سے مقابلہ میں کامیابی کی خواہاں ہے تاکہ فتوحات کی پٹری پر واپس آسکے ۔ دفاعی چمپئن نے دو جامع فتوحات کے ساتھ مضبوط آغاز کیا، لیکن ممبئی انڈینز اور یوپی واریرزکے خلاف مسلسل ناکامیوں نے ان کی پشقدمی کو روک دیا ہے۔دہلی کیپٹلس منگل کو اپنی کامیابیکے بعد ٹیموں کے جدول میں پہلے مقام پر پہنچ چکی ہے لہذا آر سی بی جیت کے راستوں پر واپس آنے کے لیے بے چین ہوگی۔کامیابی کیلئے مندنا کی حکمت عملی اور بیٹنگ اہم ہوگی۔