بنگلورو کے اعلیٰ پولیس افسروں کی قیامگاہوں پر سی بی آئی دھاوے

   

نئی دہلی 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے بنگلورو کے اعلیٰ سطحی پولیس عہدیداروں کی قیامگاہ پر اچانک دھاوے کرکے مبینہ طور پر سیاستدانوں کے ٹیلیفون ٹیاپ کرنے کے الزام میں تلاشی لی۔ سرکاری عہدیداروں کی قیامگاہوں پر بھی تلاشی مہم چلائی گئی جو کانگریس ۔ جے ڈی ایس دور اقتدار میں اہم عہدوں پر تھے۔ یدی یورپا کی زیرقیادت بی جے پی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سی بی آئی جے ڈی ایس رکن اسمبلی اے ایچ وشواناتھ کی شکایت پر دھاوے کررہی ہے۔