بنگلورو کے بار سے 74 خواتین کو بچالیا گیا

,

   

بنگلورو 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلورو پولیس کی سنٹرل کرائم برانچ نے شہر کے ڈوملور علاقہ میں ایک بار پر دھاوا کرتے ہوئے 74 خواتین کو بچالیا جنہیں بار میں رقص کیلئے مجبور کیا جارہا تھا ۔ سنٹرل کرائم برانچ نے 53 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن میں بار کے دو مینیجرس اور ایک کیشئیر بھی شامل ہے ۔ پولیس کے بموجب 1.04 لاکھ روپئے ضبط بھی کئے گئے ۔ پولیس کے بموجب بار میں خواتین کو رقص کیلئے مجبور کیا گیا تھا اور گاہکوں کو ان خواتین پر رقم لٹانے اور مزید رقم دین پر ان کے ساتھ رقص کی اجازت بھی دی جا رہی تھی ۔