بنگلورو 14 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بے قاعدگیوں کے الزامات کے بعد بنگلورو کے سری گرو رگھویندرا کوآپریٹیو بینک کی سرگرمیوں اور کام کاج پر پابندی عائد کردی ہے۔ بینک پر 62 ناکارہ قرضہ جات جاری کرنے کا الزام ہے۔ بینک کسٹمرس پر رقم نکالنے کی حد 35 ہزار روپئے مقرر کردی گئی تھی۔ بینک کے صدرنشین کے رام کرشنا نے بتایا کہ 300 کروڑ روپئے کے ڈپازٹ پر مذکورہ قرضوں کو روک دیا گیا تھا جبکہ ڈپازیٹرس کو یہ تیقن دیا گیا تھا کہ ان کی رقم صد فیصد محفوظ ہے۔