شارجہ ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان پیرکو پلے آف کھیلا جائے گا۔ بنگلور نے متحدہ عرب امارات کے مرحلے میں تیسرا مقام برقرار رکھا ہے جبکہ کولکتہ نے پہلے ہاف میں ساتویں نمبر سے دوسرے مرحلے میں چوتھے نمبر پر رسائی حاصل کی ہے ۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2021 میں پیرکا ایلیمینیٹر چہارشنبہکوکوالیفائر 2 میں جگہ بنانے کے لیے دو ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہے۔دونوں ٹیموں کیلئے مساوات آسان ہے جیتنے والی ٹیم کوالیفائر1 میںشکست کھانے والی ٹیم کا سامنا کرے گی جبکہ دوسری ٹیم کے لئے رواں آئی پی ایل کا سفر اختتام ہوجائے گا۔علاوہ ازیں کوہلی کیلئے یہ مقابلہ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شکست کا مطلب وہ ٹروفی کے بغیر ہی قیادت کو مکمل کریں گے۔