بنگلورو ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ (BIAL) نے اپنی خالی پڑی زمینوں کو شادی بیاہ اور میوزک کنسرٹ کیلئے کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرپورٹ ترجمان نے بتایا کہ ہم 6.3 ایکڑ اراضی کو شادی اور میوزک کنسرٹ اور دیگر تفریحات کیلئے بلڈنگ تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس میں 9 ہزار افراد کی گنجائش رہے گی۔