بنگلور تشدد: یوپی حکومت کے طرز پر کرناٹک کی حکومت فسادیوں سے کرائے گی نقصان کی بھرپائی، کرناٹک حکومت نے دیا جانچ کا حکم
بنگلورو: سوشل میڈیا سائٹ فیس بک ڈالے گئے ایک پوسٹ کو لے کر ہوئے تشدد میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے، ریاست کی حکومت نے کہا ہے کہ یہ تشدد پورے منصوبہ کے ساتھ ہوا ہے، اس تشدد نے کئی عوامی جائدادوں کو نقصان پہنچایا ہے، اسی درمیان ریاستی حکومت نے ضلع مجسٹریٹ سے جانچ کرانے کا اعلان کیا ہے، حکومت کے مطابق اس نقصان کی بھرپائی فسادیوں سے کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ کانگریس کے رکن اسمبلی کے بھانجے کے ذریعے سوشل میڈیا پر ڈالے گئے ایک پوسٹ سے ناراض ہوکر توڑ پھوڑ اور تشدد کرتی ہوئی بھیڑ کو الگ کرنے کےلیے پولیس کے گولی چلانے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت کے مطابق پولیس کے گولی چلانے سے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پلاکیشی نگر میں ہوئے فسادات کے سلسلے میں کل 110 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک آن لائن پوسٹ کے سبب منگل کی شب کو شروع ہوا تشدد صبح تک چلتی رہی۔ اس میں تقریباً 50 پولیس اہلکاروں سمیت کئی شہری بھی بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔