بنگلور میں بی جے پی کے مخالفین پر انکم ٹیکس کے دھاوے

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے سہ شنبہ کو مانڈیا اور سبن اضلاع میں جنتادل (ایس) سے تعلق رکھنے والے افراد کی رہائش گاہوں پر دھاوے کئے جہاں سے جنتادل (ایس) سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے نکھل کمار سوامی اور پرائیولی ریونتا لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انکم ٹیکس کے ذرائع کے بیان کے بموجب ان دھاوؤں میں 15 عہدیداروں پر مشتمل 4 ٹیموں نے حصہ لیا اور جنتادل (ایس) کی قیادت سے تعلق رکھنے والے افراد، ان کے دفاتر اور ان کی فیاکٹریوں کی تلاشی لی گئی۔ آئی ٹی عہدیداروں کے ساتھ سی آر پی ایف کا عملہ بھی موجود تھا۔ جے ڈی (ایس) اور اس کی حلیف کانگریس نے بی جے پی کی قیادت میں قائم مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے تاکہ اپنے حریفوں سے سیاسی انتقام لیا جاسکے۔دھاوے شروع ہونے کے بعد 28 مارچ کو دونوں جماعتوں نے چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی اور سابق چیف منسٹر سدارامیا اور ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشور کی قیادت میں انکم ٹیکس دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔