بنگلور۔ 23 جنوری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے شہربنگلور میں واقع مشتبہ دھماکے میں کانگریس رکن اسمبلی این اے حارث سمیت عوام زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ دھماکہ چہارشنبہ کی رات تقریباًساڑھے آٹھ بجے ایک ہفتہ واری پروگرام کے دوران ہوا۔ پولیس کے مطابق حارث اپنے گھر کے پاس رہنے والے عوام کی جانب سے منعقد ایم جی آر کی سالگرہ کی تقریب میں حصہ لے رہے تھے ۔ اس دوران کم شدت والا دھماکہ ہوا اور وہ زخمی ہوگئے ۔ زخمی حالت میں انھیں فوراً قریب کے فِلومینا اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ پولیس افسران نے حالانکہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ بم دھماکہ تھا یا پٹاخوں کے سبب ہونے والا دھماکہ تھا۔ ڈپٹی پولیس کمشنر (وسط) چیتھن سنگھ راٹھور نے بتایا کہ فارنسک سائنس لیب کے ماہرین کی ایک ٹیم کو جائے وقوعہ پر دھماکہ کے عمل کے بارے میں پتہ لگانے کے لیے نمونہ اکٹھا کرنے کے لیے بلایا گیا ہے ۔ ادھر اسپتال کے ڈائریکٹر شنکر پرساد نے کہاہے کہ ہیرِس اور دیگر زخمیوں کا علاج چل رہا ہے اور یہ سبھی لوگ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔