بنگلور میں سیکوریٹی گارڈس کے چہرہ کو پیروں سے کچلا گیا

,

   

بنگلور و۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور میں پرائیویٹ سیکوریٹی فرم کے مالک سلیم خان کو اپنے دو سیکوریٹی گارڈس پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ آن لائن وائرل ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیاکہ سلیم خان اپنے دو گارڈس کو ڈیوٹی کے دوران مبینہ غلطی کرنے کی پاداش میں چہرہ کو جوتوں سے کچل کچل کر زخمی کردیا۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہیکہ وہ اپنے جوتوں سے سیکوریٹی گارڈس کی گردن کو دبا رہے ہیں ، چہرہ پر بھی انہوں نے جوتے سے زدوکوب کیا جبکہ دونوں سیکوریٹی گارڈس فرش پر پڑے ہوئے تھے اور اپنے مالک سے التجا کررہے تھے کہ انہیں نہ مارے ۔ پولیس نے سلیم خان کو گرفتار کرتے ہوئے ایک کیس درج رجسٹرڈ کیا ہے۔ بنگلورو پولیس نے منگل کو اس ویڈیو کے عام ہونے کے بعد پرائیویٹ سیکوریٹی فرم کے منیجنگ ڈائرکٹر کے خلاف اپنے ملازمین کو زدوکوب کرنے کا کیس درج کیا ہے۔