بنگلور: حکومت کی جانب سے بارہا ہدایت کی جاتی ہے کہ نشہ کی حالت میں گاڑی نہ چلا ئیں اس سے آپ کا اور دوسروں کا نقصان ہوسکتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اپنے روش سے باز نہیں آتے اور شراب پی کر گاڑی چلاتے ہیں جس سے حادثات میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایسا ہی واقعہ اتوار کے روز بنگلور کے ایچ ایس آر علاقہ میں پیش آیا جہاں ڈرائیور نے شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی جس سے 7افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص نے راہگیروں کو ٹکر دیدی جس سے 7افراد زخمی ہوگئے۔“ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز دوپہر تین بجے ایک ہوٹل کے سامنے پیش آیا۔ یہ تمام واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف شراب پی کر اور تیز رفتار گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔
