حیدرآباد۔ 9فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور ریپٹرس نے سنیچر کی رات جی ایم سی بالیوگي اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل) کے پانچویں سیزن کے دوسرے سیمی فائنل میں پونے 7 ایسیس کو 4-3 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ فائنل میں بنگلور کا سامنا نارتھ ایسٹرن واریئرس سے ہوگا جس نے چنئی سپراسٹارج کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔پونے نے دن کے پہلے ہی میچ کو ٹرمپ میچ بنا دیا۔ چراغ شیٹی اور ھینڈرا سیتیاون کی مردوں کی ڈبلز جوڑی پر بنگلور کی ریان ابونگ ساپترو اور ارون جارج کی جوڑی کو شکست دے کر اپنی ٹیم کو دو پوائنٹس دلانے کی ذمہ داری تھی جس میں وہ کامیاب رہی۔پونے کی جوڑی نے یہ میچ 15-12، 15-10 سے اپنے نام کرکے 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔واضح رہے کہ پی بی ایل میں ٹرمپ میچ جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹس ملتے ہیں اور جو ٹیم اپنا ٹرمپ میچ ہار جاتی ہے اسے ایک پوائنٹس کا نقصان ہوتا ہے ۔دن کا دوسرا میچ مردوں کے سنگلز زمرے کا تھا۔ بنگلور کی امیدیں بروس لیورڈیز سے تھیں تو وہیں پونے منجو ناتھ سے اپنی سبقت کو آگے لے جانے کی امید لگائے بیٹھی تھی۔ لیورڈیز نے یہ میچ 15-14، 9-15 اور 15-8 سے اپنے نام کیا اور بنگلور کو پہلا پوائنٹس دلایا۔تیسرا میچ بھی مردوں کے سنگلز زمرے کا تھا۔ جہاں اسکائی کے سامنے بنگلور کے بی.سائی پرنیت تھے ۔ ا سکائی نے یہ میچ 15-11، 15-13 سے اپنے نام کرکے پونے کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ پونے اس میچ کے بعد تین۔ایک سے آگے تھی۔چوتھا میچ خواتین کے سنگلز زمرے کا تھا۔ بنگلور کی جانب سے سابق ورلڈ نمبر -1 تائی جی ینگ اور پونے کی جانب سے ریتوپرناداس کورٹ پر اتری تھیں۔