حیدرآباد /8 ستمبر ( سیاست نیوز ) بنگلور کے بھارت الکٹرانکس لمیٹیڈ ( بیل) کے معاہدہ کی سفارش کے مطابق سینئیر اسسٹنٹ انجینیئرس جائیدادوں پر تقررات کیلئے امیدواروں سے خواہش طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ گیارہ پوسٹ میں جن کیلئے ڈپلومہ ( الکٹرانکس / الکٹریکل اینڈ کمیونکیشن / ٹیلی کمیونکیشن / الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونکیشن اکیونکیشن ) میں کامیاب امیدوار جو تجرتہ رکھتے ہوں ۔ امیدوار کی عمر 01-09-2021 تک 50 سال سے زائد نہ ہو ۔ تنخواہ ماہانہ 30 ہزار تا ایک لاکھ 20 ہزار روپئے ادا کی جائے گی ۔ تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا ۔ آف لائین کے ذریعہ درخواست کرنی ہوگی ۔ درخواست منیجر ( ایچ آر / ایس سی / اینڈ یو ایس ) بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ جلاپلی بنگلور 560013 پتہ پر روانہ کریں ۔ درخواست کی آخری تاریخ 18 ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔ ویب سائیٹ
www.bel-india.in ملاحظہ کریں ۔