بنگلور کے خلاف کولکتہ کا پلڑا بھاری :لارا

   

دبئی۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لاراکو لگتا ہے کہ آئی پی ایل2021 کے ایلیمینیٹر میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو دومرتبہ کی آئی پی ایل چمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کہا کہ رسل مکمل فٹنس کے قریب آ رہے ہیں ، اس کا فائدہ کولکتہ کو ہوگا۔اب جب کہ لوکی فرگوسن فٹ ہے ، اس کی شمولیت فیصلہ کن عنصر ثابت ہو سکتی ہے۔ میں رسل کو بھی سن رہا ہوں کہ یہ مکمل فٹنس کے قریب ہے اور یہ ٹیم میں ایک بڑا اضافہ ہوگا۔ کولکتہ نے دوسرے مرحلے میں آر سی بی کو تباہ کردیا اور میںکہا سکتا ہوں آپ دیکھیں کہ یہ دوبارہ ہوسکتا ہے ۔لارا نے جمعہ کو کرکٹ ڈاٹ کام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ نے جمعرات کو راجستھان رائلزکو 86 رنز سے شکست دی اور تقریبا پلے آف میں پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی آر سی بی سے ملاقات کا امکان ہے۔ کولکتہ نے بنگلور کو صرف 92 رنز پر ڈھیرکردیا تھا اور پھر متحدہ عرب امارات کے اپنے ابتدائی میچ میں 10 اوورکے اندر ہدف کا تعاقب کیا۔ اس جیت نے کولکتہ کی آخری سات میچوں میں سے پانچ فتوحاتکی دوڑ شروع کی تھی اور غالباً ان کے پلے آف کی جگہ یقینی ہے اور وہاں وہ بنگلور کو ایک اور مرتبہ پریشان کریں گے۔لارا کا خیال ہے کہ یہ سیزن ویراٹ کوہلی کی کپتان کے طور پر بنگلور کی آخری اننگز ہے اور وہ ٹورنمنٹ کے اختتام پر ٹرافی حاصل کرنے کا موقع نہیں چھوڑیں گے۔