بنگلور کے ساتھ اگلا میچ آر پار کی جنگ : شریس

   

دبئی : ممبئی انڈینز سے آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں نو وکٹوں سے شکست کے بعد دہلی کیپٹلز کے کپتان شریس ایر نے کہا ہے کہ اب پیر کو رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ اگلا میچ آر پار کی جنگ جیسا ۔ممبئی نے ہفتہ کو پہلے بولنگ کرتے ہوئے دہلی کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 110 کے معمولی اسکور تک محدود کردیا۔ اس کے بعد ممبئی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 14.2 اوور میں 111 رنز بنائے اور آسانی سے دہلی پر فتح حاصل کرلی۔ آئی پی ایل میں ممبئی کی یہ نویں جیت تھی اور یہ ٹاپ دو ٹیموں میں برقرار رہنے والی ہے ۔ دوسری طرف یہ دہلی کی 13 میچوں میں چھٹی شکست تھی اور اسے مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے دہلی پیر کو رائل چیلنجرس بنگلور سے مقابلہ کرے گا۔شریس نے کہا کہ ظاہر ہے ، ہم وکٹ کو سمجھنے میں ناکام رہے ۔ ہم شروع سے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور پاور پلے میں میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ ہماری ٹیم مستقل طور پر اچھی شراکت قائم نہیں کرسکی ہے ۔ شکست کے ذمہ دار بہت ساری خامیاں ہیں لیکن ہمیں خود پر اعتماد رکھنا ہے اور مضبوط رہنا ہے ۔ ہمیں مثبت ہونا پڑے گا۔