بنگلور کے طالب علم کی شہر میں موت

   

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بنگلور سے آئے طالب علم کی نارسنگی میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 17 سالہ ساحل گوڑا جو بنگلور کے ساکن پرشانت گوڑا کا بیٹا تھا ۔ یہ طالب علم دسہرہ تہوار کے سلسلہ میں نارسنگی آیا تھا اور نارسنگی میں قیام پذیر تھا ۔ پولیس کے مطابق ساحل گوڑا کل رات مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلایا کہ اس طالب علم کی صحت خراب تھی ۔ پولیس نارسنگی شبہ ظاہر کر رہی ہے کہ ہوسکتا ہے ۔خرابی صحت کے سبب اس کی موت ہوگئی ۔ نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔