بنگلورو:بنگلور یونیورسٹی کے کانوکیشن میں 196 طلبہ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ ان میں 11 مسلم لڑکیاں شامل تھیں۔ بنگلور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر وینو گوپال کی موجودگی میں ممتاز سائنسدان، خلائی ادارہ ISRO چیئرمین ڈاکٹر کے سیوان کے ہاتھوں کو گولڈ میڈل دیا گیا۔مسلم لڑکیوں میں حنا کوثر، فاضلہ بیگم، نور عائشہ، رخسانہ ایم، آمینہ نواز عمرہ، فرحت النساء این، رومانہ آسیہ، رحمت النساء، عارفہ سیدآر، شفاء فاطمہ اور فرحہ سلطانہ شامل ہیں۔